Halwa Kaddu Ka Recipe In Urdu

کدو کا حلوا بنانے کی ترکیب

Halwa Kaddu Ka Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

100 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 کدو ایک کلو
2 چینی آدھ کلو
3 گھی ڈیڑھ پاؤ
4 بادام کی گری ایک چھٹانک
5 پستہ دو تولے
6 سبز الائچی چند دانے
7 کیوڑا ایک بڑا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کدو کو چھیل کر بیج الگ کر لیں اور کدوکش کر لیں
  2. 2 گھی کو ایک پتیلے میں ڈال کر خوب گرم کر یں
  3. 3 ساتھ ہی الائچی کے دانے بھون لیں ۔ کدوکش کیا ہوا کدو ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں پتیلے پر ڈھکن دے دیں
  4. 4 کدو گل جائے تو اسے گھوٹ لیں
  5. 5 چینی ڈال کر اسی آنچ پر پکنے دیں شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہونے لگے تو بھون لیں
  6. 6 چمچہ چلاتے رہیں
  7. 7 پانی خشک ہو جائے اور حلوہ بھی گاڑھا ہو جائے تو بادام ڈالیں اور بھونتے رہیں یہاں تک کہ حلوہ گھی چھوڑ دے
  8. 8 پھر کیوڑہ ڈال کر اتارلیں اور چند منٹ تک دم پر رہنے دیں
  9. 9 طباق میں ڈالیں، ورق لگائیں، پستہ بادام چھڑکیں اور ذوق طلب کو بڑھا نے کے لئے پھولوں کی پتیاں اور گلیاں بھی سجالیں

متعلقہ پکوان

(5229) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Halwa Kaddu Ka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Halwa Kaddu Ka is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.