Halwa With Shakarkandi Recipe In Urdu

شکر قندی کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Halwa With Shakarkandi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Halwa With Shakarkandi is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Halwa With Shakarkandi Recipe In Urdu

اشیاء:
شکر قندی ایک کلو
چینی 750گرام
دودھ 750ملی لیٹر
بالائی 250گرام
گھی 500ملی لیٹر
سبز الائچی 6عدد
بادام کی گری 50گرام
پستہ 20گرام
کیوڑا ایک چمچہ
ترکیب:
شکر قندی دھو کر ابال لیجئے۔ گل جائے تو چھلکا اتار کر اور ریشہ نکال کر باریک پیس لیجئے۔ چینی ایک لیٹر پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے ایک تار کا قوام بنا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچی ڈال کر بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسی ہوئی شکر قندی ڈال کر بھونئے۔ بادامی رنگ ہو جائے تو دودھ چینی کا شیرہ اور بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ ہلکی رکھیے۔ دودھ خشک ہو جائے تو بادام اور پستہ ڈال کر ہلکی آنچ پر خوب بھونئے۔ خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھک دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر حلوے کی سطح پر چھڑک دیجئے۔

متعلقہ پکوان

(3265) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب