Handi Kunna Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6941

ہانڈی کُنا گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6941

Handi Kunna Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت(بڑی بوٹی بنوا لیں) 1 کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
4 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
5 دھنیا پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
6 لہسن ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچے
7 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 2 عدد
8 گھی 1 کپ
9 گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
10 آٹا 1/2 کپ
11 پانی 1 کپ
12 دہی 1/2 کپ
13 لیموں 1 عدد
14 ادرک(سلائس کاٹ لیں) 1 انچ کا ٹکڑا
15 ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
16 ہری مرچیں(چوپ کر لیں) 4-5 عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ہانڈی میں گھی گرم کرکے پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں۔
  2. 2 گوشت ڈال کر اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہو جائے۔
  3. 3 نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر بھونیں پانی ڈال کر گوشت گلنے تک ڈھک کر پکائیں۔
  4. 4 گوشت گل جائے تو دہی ڈال کر بھونیں اور 2-3 گلاس پانی ڈالیں اُبال آنے پر 1 کپ پانی میں آٹا گھول کر سالن میں ڈالیں۔
  5. 5 10 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں چمچہ چلاتی رہیں شوربہ گاڑھا ہو جائے تو ڈش میں نکال کر گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک دیں۔
  6. 6 ہری مرچوں‘ہرے دھنیے‘ادرک اور لیموں سے گارنش کرکے نان کے ساتھ شروع کریں۔

(792) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

Urdu cooking recipe of Handi Kunna Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Handi Kunna Gosht is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.