Hara Bhara Kabab Recipe In Urdu

ہرے بھرے کباب بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Hara Bhara Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hara Bhara Kabab is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Hara Bhara Kabab Recipe In Urdu

اجزاء:
آلو (ابلے ہوئے، کچلے ہوئے) آدھا کلو
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) حسب ذائقہ
کھٹائی (پسی ہوئی) دو چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
پالک (باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی
مٹر(ابلے ہوئے، کچلے ہوئے) آدھا کلو
پودینہ (باریک کٹا ہوا) تھوڑا سا
گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
ادرک(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
تیل ڈیپ فرائی کے لئے
انڈا (پھینٹا ہوا) ایک عدد
ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں ابلے ہوئے آلو ،مٹر، ہرا دھنیا، پودینہ ،ہری مرچیں، پالک ،گرم مصالحہ، کھٹائی، نمک ڈال کر آپس میں ا چھی طرح ملا لیں یہاں تک کہ وہ ایک جان ہو جائیں۔ اب ایک کڑھائی میں تیل گرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ملائے ہوئے آمیزے کی کباب کی شکل کی ٹکیاں بنائیں۔ انڈے کو ایک پیالے میں خوب اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ کباب پر انڈا لگا کر ہلکی آنچ پر فرائی کر یں۔ جب کباب سرخ ہونے لگیں تو انھیں نکال لیں ۔ کسی مزے دا رچٹنی کے ساتھ کھائیں۔

متعلقہ پکوان

(3313) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب