Hara Masala Tahari With Beef Pineapple Tikka Recipe In Urdu - Recipe No. 6964

ہرا مصالحہ تہاری ود بیف پائن ایپل تکہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6964

Hara Masala Tahari With Beef Pineapple Tikka Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول تین پیالی
2 مٹر ایک پیالی
3 آلو دو عدد درمیانے
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز دو عدد درمیانی
7 ٹماٹر دو عدد درمیانے
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 دار چینی ایک ٹکڑا
10 ثابت کالی مرچ دس سے بارہ عدد
11 لونگ چار سے چھ عدد
12 ہری مرچیں تین سے چار عدد
13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاولوں کو دھو کر بھگو کر رکھیں پھر نمک ملے پانی میں اُبال کر چھلنی میں نکال لیں۔
  2. 2 آلوؤں کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور مٹر کے ساتھ ہلکا سا اُبال کر رکھ لیں۔
  3. 3 ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو ایک پیاز،زیرہ،دار چینی،لونگ اور کالی مرچوں کے ساتھ باریک پیس لیں۔
  4. 4 پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔
  5. 5 جب ٹماٹر گل جائیں تو پسا ہوا مصالحہ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی اُبلے ہوئے آلو اور مٹر شامل کر دیں۔
  6. 6 ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ رکھیں پھر اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 اس مزیدار تہاری کو بیف پائن ایپل تکوں کے ساتھ شروع کریں۔
  8. بیف پائن ایپل تکے بنانے کیلئے

  9. 1 آدھا کلو انڈر کٹ گوشت کے پسندوں کو ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،نمک،ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی لال مرچ،ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا گرم مصالحہ،آدھی پیالی پسی ہوئی پیاز،چار کھانے کے چمچ پائن ایپل کا جوس،ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا پپیتا اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھیں۔
  10. 2 پھر انھیں سیخوں پر پائن ایپل کے ٹکڑوں کے ساتھ لگا کر سینک لیں۔

(724) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice - مزید بریانی اور چاول ڈشز

Urdu cooking recipe of Hara Masala Tahari With Beef Pineapple Tikka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hara Masala Tahari With Beef Pineapple Tikka is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.