Hari Pyaz Aur Moli K Parathy Recipe In Urdu

ہری پیاز اور مولی کے پراٹھے بنانے کی ترکیب

Hari Pyaz Aur Moli K Parathy Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مولی 200گرام
2 ہری پیاز تین سے چار عدد
3 آٹا ڈیڑھ پیالی
4 میدہ آدھی پیالی
5 نمک حسب ذائقہ
6 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
7 اجوائن آدھا چائے کا چمچ
8 کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
9 ہری مرچیں دو سے تین عدد
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مولی کو چھیل کر کش کرلیں اور دونوں ہاتھوں سے دبا کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑلیں،ہری پیاز کو باریک چوپ کرلیں۔
  2. 2 میدہ اور آٹا ملا کر اس میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سادے پانی سے گوندھ کر رکھ لیں۔
  3. 3 فرائینگ پین میں ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا فرائی کریں۔
  4. 4 پھر اس میں کچلی ہوئی ادرک اور مولی ڈال کر فرائی کریں۔آخر میں نمک،چوپ کی ہوئی ہری مرچیں،اجوائن،لال مرچ اور ہری پیاز کی پتیاں ملاتے ہوئے چولہے سے اتارلیں۔
  5. 5 اس مکسچر کو ٹھنڈا کرکے آٹے کے پیڑوں کے درمیان میں دوکھانے کے چمچ رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔
  6. 6 ہلکے ہاتھ سے بیلتے ہوئے پراٹھے بنائیں اور کوکنگ آئل ڈال کر گرم توے پر سینک لیں۔

(472) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha - مزید روٹی، نان، پراٹھے وغیرہ

Urdu cooking recipe of Hari Pyaz Aur Moli K Parathy, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hari Pyaz Aur Moli K Parathy is a Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha, and listed in the Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.