Hash Brown Potatoes Recipe In Urdu - Recipe No. 6788

ہیش براؤن پوٹیٹوز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6788

Hash Brown Potatoes Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
4 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
5 پارسلے ایک چائے کا چمچ
6 مارجرین یا مکھن ایک کھانے کا چمچ
7 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو چھیل کر کش کر لیں اور ابلتے ہوئے پانی میں دس سے بارہ منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
  2. 2 پیالے میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اس میں نمک،کالی مرچ،کچلے ہوئے لہسن کے جوئے اور پارسلے ڈال کر ملائیں۔اس میں کش کئے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  3. 3 بیکنگ پین یا پیزا پین میں کوکنگ آئل لگا کر اس مکسچر کو اچھی طرح دبا کر ڈالیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر بیک کرنے رکھ دیں۔
  4. 4 دس سے بارہ منٹ میں جب نیچے سے سنہری ہو جائے تو اوپر سے گرل جلا کر آلوؤں کے مکسچر کو سنہرا کر لیں۔
  5. 5 اوون سے نکالتے ہوئے اس پر تازہ پارسلے اور چاہیں تو تھوڑا سا کش کیا ہوا چیز چھڑک لیں۔
  6. 6 ناشتے میں یا شام کی چائے کے وقت چلی ملی ڈرنک کے ساتھ شروع کریں۔

(810) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

Urdu cooking recipe of Hash Brown Potatoes, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hash Brown Potatoes is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.