Healthy Badam Ka Sharbat Recipe In Urdu - Recipe No. 1375

شربت بادام بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1375

Healthy Badam Ka Sharbat Recipe In Urdu

اشیاء:
بادام کی گریاں ایک چھٹانک
روح کیوڑہ ایک شیشی چھوٹی
چاول مغز ایک چھٹانک
چینی تین پاؤ
پانی تین پاؤ
ترکیب:
بادام کی گریوں کو رات کے وقت بھگو دیا جائے۔ ساتھ ہی چاروں مغز بھی الگ الگ بھگو دیں۔ پھر صبح بادام اور چاروں مغز وں کو باریک پیس لیا جائے۔ پھر ان میں تین پاؤ پانی اور چینی ملا دیں اور ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ ہلکی آنچ پر اسے پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب شربت جیسا قوام تیار ہو جائے تو چولہے پر سے اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر روح کیوڑہ اس میں شامل کر دیں اور دس پندرہ منٹ بعد بوتل میں بھر کر رکھ لیں ۔ یہ شربت پیاس کی شدت کو کم کر تا ہے اور دل ود ماغ کو طاقت و تقویت عطا کر تا ہے۔ اس شر بت کو آپ اپنی مرضی کے مطابق پانی اور دودھ دونوں کو باہم ملا کر استعمال کر سکتے ہیں ۔ نہایت خوش ذائقہ سے بھر پور ترین شربت ہے۔

متعلقہ پکوان

(5204) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen - مزید مشروبات

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Healthy Badam Ka Sharbat, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Healthy Badam Ka Sharbat is a Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen, and listed in the drinks, juices, sharbat, sakanjabeen. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.