Hyderabadi Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 6651

Hyderabadi Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Hyderabadi Biryani is a famous dish in this region. You can read here Hyderabadi Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Hyderabadi Biryani. You can know the complete method to make Hyderabadi Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Hyderabadi Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Hyderabadi Biryani below.

حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6651

Hyderabadi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو

2 چاول تین پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ

5 پیاز چار عدد درمیانی

6 دہی ڈیڑھ پیالی

7 پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ

8 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

10 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

11 آلو بخارے پانچ سے چھ عدد

12 زردے کا رنگ ایک چٹکی

13 دودھ آدھی پیالی

14 کیوڑہ ایسنس چند قطرے

15 لیموں ایک عدد

16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بڑے پیالے میں پھینٹا ہوا دہی،ادرک لہسن،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر ملائیں اور اس میں صاف دھو کر رکھا ہوا گوشت ڈال دیں۔اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں اور اسی پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑالیں۔
  3. 3 پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ اس دوران نمک ملے ہوئے ابلتے ہوئے پانی میں چاولوں (بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھے ہوئے)کو ڈال کر ایک کنی ابال لیں اور چھلنی میں ڈال دیں۔
  4. 4 جب گوشت گلنے پر آجائے اور آدھی پیالی کے قریب پانی رہ جائے تو اس میں بھگو کر رکھے ہوئے آلو بخارے ڈال دیں اور اس پر فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر ابلے ہوئے چاول پھیلا کر ڈال دیں۔
  5. 5 نیم گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر چاولوں پر ڈالیں اور اوپر سے لیموں کا رس چھڑک کر کیوڑہ ایسنس ڈال دیں۔
  6. 6 توے پر رکھ کر شروع میں درمیانی آنچ پر رکھیں،پانچ سے سات منٹ بعد آنچ ہلکی کرکے دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔

(6491) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Hyderabadi Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hyderabadi Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.