Indian Mutton Curry Recipe In Urdu - Recipe No. 6631

انڈین مٹن کری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6631

Indian Mutton Curry Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 آلو تین عدد درمیانے
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 بھنے چنے دو کھانے کے چمچ
7 مونگ پھلی دو کھانے کے چمچ
8 پسا ہوا ناریل ایک کھانے کا چمچ
9 سونف ایک چائے کا چمچ
10 سفید تل ایک چائے کا چمچ
11 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
12 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
13 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
14 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
15 ہری مرچیں تین سے چار عدد
16 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
17 کڑی پتے حسب پسند
18 املی کا گودا دو کھانے کے چمچ
19 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں پیاز کو کانٹے میں لگا کر چولہے پر رکھ کر اتنی دیر بھونیں کہ وہ نرم ہو جائے۔آلوؤں کو چھیل کر دو ٹکڑے کرلیں۔
  2. 2 چنے،مونگ پھلی،سونف،دھنیا،زیرہ اور تل کو خشک فرائنگ پین میں بھون لیں اور اس میں ناریل ملا کر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
  3. 3 پھر بھنی ہوئی پیاز کو چھیل کر پسے ہوئے مصالحے اور ہری مرچوں کے ساتھ تھوڑا سا پانی ڈالتے ہوئے بلینڈر میں باریک پیس لیں اور اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور ہلدی ملا لیں۔
  4. 4 پین میں کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور کڑی پتے ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  5. 5 پھر اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور دو پیالی گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔
  6. 6 پھر آلو کے ٹکڑے ڈال کر ایک پیالی گرم پانی ڈالیں۔
  7. 7 آخر میں جب آلو گلنے پر آجائے تو املی کا گودا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(373) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Indian Food - مزید انڈین کھانے

Urdu cooking recipe of Indian Mutton Curry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Indian Mutton Curry is a Indian Food, and listed in the india food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.