Irani Biryani Recipe In Urdu

ایرانی بریانی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Irani Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Irani Biryani is a Irani Food, and listed in the iran food. its preparation time is only 40 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Irani Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

40 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

265 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک سیر
2 گھی ڈیڑھ پاؤ
3 الائچی تین تولہ
4 چاول ایک سیر
5 آلو آدھا سیر
6 دہی ڈیڑھ پاؤ
7 کالی مرچ دو چائے کے چمچ
8 دار چینی دو بڑے ٹکڑے
9 لیموں بڑے دو عدد
10 ادرک ایک بڑی گانٹھ
11 نمک، مرچ حسب ذائقہ
12 پیاز ایک سیر
13 سیاہ زیرہ دو چائے کے چمچ
14 زعفران آدھا چائے کا چمچ
15 ہری مرچ آٹھ عدد
16 لہسن ایک تری

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز کو باریک کاٹ کر تھوڑے سے گھی میں تل لیں
  2. 2 تلنے کے بعد پیاز کو ایک طرف رکھ دیں اور اسی گھی میں آلوؤں کے لمبے لمبے ٹکڑے کر کے تل لیں
  3. 3 اب سبز مرچ، ادرک، لہسن اور نمک، اور مرچ کو پیس لیں اور سیاہ زیرہ، کالی مرچ، دار چینی، زعفران، چھوٹی الائچی کو الگ الگ تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں
  4. 4 اب گھی کے تین حصے دیگچی میں ڈال دیں اور ساتھ ہی گوشت بمعہ پسے ہوئے مصالحے اور دہی، لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں
  5. 5 جب گوشت گل جائے تو اس میں پیاز اور آلوؤں کے ٹکڑوں کو ڈال دیں اور ساتھ ہی بھگو یا ہوا مصالحہ بھی بمعہ پانی اور دوکنی ابالے ہوئے چاول ڈال دیں
  6. 6 چاولوں کے اوپر بچا ہوا گھی گرم کر کے ڈال دیں
  7. 7 دم دینے سے پہلے زعفران کو چاولوں کے اوپر چھڑک دیں اور دیگچی کا ڈھکنا اچھی طرح بند کر دیں
  8. 8 تاکہ کہیں سے بھاپ نہ نکل جائے اور دیگچی کے اوپر اور نیچے ہلکی آنچ یا پھرکوئلے رکھ دیں اور کم ازکم بیس منٹ کے دم پر رکھیں
  9. 9 دم کے بعد بریانی تیار ہے
  10. 10 یہ بریانی آٹھ سے دس افراد کے لئے کافی ہے

متعلقہ پکوان

(4702) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Irani Food - مزید ایرانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب