Irani Kebab Recipe In Urdu

ایرانی کباب بنانے کی ترکیب

Irani Kebab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچ
4 آلو دو عدد درمیانے
5 پیاز دو عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
8 بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
9 کارن فلار دو کھانے کے چمچ
10 باریک کٹا ہوا پودینہ دو کھانے کے چمچ
11 ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
12 انڈا ایک عدد
13 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلو اور پیاز کو چھیل کر کش کرلیں اور علیحدہ علیحدہ ململ کے کپڑے میں رکھ کر اچھی طرح دبا کر ان کا پانی نکال لیں۔
  2. 2 قیمے کو دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں ،پھر اسے ایک پیالے میں ڈال دیں۔
  3. 3 اس قیمے میں نمک،ادرک،آلو،پیاز،لال مرچ،گرم مصالحہ،چوپ کی ہوئی ہری مرچیں اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور فریج میں رکھ دیں۔
  4. 4 ایک پیالے میں انڈا پھینٹ کر اس میں کارن فلار بیکنگ پاؤڈر اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے بھی قیمے میں شامل کر دیں۔
  5. 5 حسب پسند شیپ کے کباب بنالیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

(747) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Irani Food - مزید ایرانی کھانے

Urdu cooking recipe of Irani Kebab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Irani Kebab is a Irani Food, and listed in the iran food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.