Italian Meatballs With Spaghetti Recipe In Urdu - Recipe No. 6742

اٹالین میٹ بالز ود اسپیگھیٹی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6742

Italian Meatballs With Spaghetti Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 اسپیگھیٹی ایک پیکٹ
3 نمک حسب ذائقہ
4 خشک لہسن کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
5 انڈا ایک عدد
6 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
7 پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
8 پارمیسان چیز دو کھانے کے چمچ
9 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
10 ساس بنانے کے لئے
11 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
12 نمک حسب ذائقہ
13 پسا ہوا لہسن آدھا چائے کا چمچ
14 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
15 براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ
16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو اچھی طرح دھو کر خشک کرنے کے بعد،اس میں نمک،لہسن،سفید مرچ،پیپریکا،انڈا،پارمیسان چیز اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر رکھ دیں۔
  2. 2 دس سے پندرہ منٹ بعد انھیں کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  3. 3 چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ٹماٹر کا پیسٹ،نمک،لہسن،لال مرچ اور براؤن شوگر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے ساس تیار کر لیں۔ اسپیگھیٹی کو نمک ملے پانی میں ابال کر رکھ لیں۔
  4. 4 ٹماٹو ساس میں اسپیگھیٹی اور میٹ بالز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور گرم گرم شروع کریں۔

(4462) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Spaghetti - مزید اسپیگٹی

Urdu cooking recipe of Italian Meatballs With Spaghetti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Italian Meatballs With Spaghetti is a Spaghetti, and listed in the Spaghetti. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.