Italian Pasta Salad Recipe In Urdu

اٹالین پاستا سلاد بنانے کی ترکیب

Italian Pasta Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پاستا 200گرام
2 ساسیجز چھ سے آٹھ عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 سرخ شملہ مرچ حسب پسند
5 ہری پیاز دو سے تین عدد
6 سرکہ دوکھانے کے چمچ
7 چینی ایک چائے کا چمچ
8 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
9 مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کاچمچ
10 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ساسیجزکے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 پاستا کو نمک ملے پانی میں آٹھ سے دس منٹ ابالیں اور چھلنی میں ڈال کر اس پر ٹھنڈا پانی بہادیں۔شملہ مرچ اور ہری پیاز کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔
  3. 3 ڈریسنگ بنانے کے لئے ایک بوتل میں نمک،کالی مرچ،چینی اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں ۔
  4. 4 پھر اس میں مسٹرڈ پیسٹ اور تھوڑا تھوڑا کرکے کوکنگ آئل شامل کرتے ہوئے تیزی سے ہلائیں۔جب تمام چیزیں یکجان ہو جائیں تو اسے کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 پھیلے ہوئے پیالے میں ابلاہوا پاستا،ساسیجز،شملہ مرچ اور ہری پیاز ڈالیں اور ان پر تیار کرکے رکھی ہوئی اٹالین، ڈریسنگ ڈالیں،پھر اسے دو چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملا لیں۔

(877) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads - مزید سلاد

Urdu cooking recipe of Italian Pasta Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Italian Pasta Salad is a Salads, and listed in the salad. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.