Italian Rice Recipe In Urdu - Recipe No. 7012

اٹالین رائس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7012

Italian Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول دو پیالی
2 پالک آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 یخنی دو پیالی
6 پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 سرخ شملہ مرچ حسب پسند
8 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاولوں کو دھو کر بھگو کر رکھ دیں اور پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل میں لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں پالک ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔
  3. 3 جب پالک کا پانی مکمل طور پر خشک ہو جائے تو اس میں نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں اور چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈال دیں۔
  4. 4 اچھی طرح بھون کر اس میں یخنی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  5. 5 جب یخنی خشک ہونے پر آجائے تو سلائس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 اس کا ذائقہ دوبالا کرنے کے لئے اس کو کش کئے ہوئے چیز کے ساتھ کھائیں۔

(900) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Italian Food - مزید اٹالین کھانے

Urdu cooking recipe of Italian Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Italian Rice is a Italian Food, and listed in the Italy food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.