Jalebi Halwa Recipe In Urdu

جلیبیوں کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Jalebi Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Jalebi Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 5 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Jalebi Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

500 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 جلیبیاں ایک کلو
2 دودھ ایک لیٹر
3 کھوپرا آدھ کلو
4 چینی ڈیڑھ پاؤ
5 گھی ڈیڑھ پاؤ
6 بالائی ایک پاؤ
7 چھوہارے دوعدد
8 گری بادام ایک چھٹانک
9 سبز الائچی چندعدد
10 پستہ آدھی چھٹانک
11 کیوڑہ ایک چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سوکھے ناریل (کھوپرے) کو سے اوپر کھرچ کر پیس لیا جائے
  2. 2 دودھ کو جوش دلا کر اتار لیں اور قدرے ٹھنڈا ہو جائے تو جلیبیاں توڑ کر ڈال دی جائیں
  3. 3 جب دودھ اچھی طرح ان میں رچ جائے تو چمچے سے ان کا ملغوبہ بنا لیں
  4. 4 پتیلے میں گھی کو اچھاگرم کر یں اور اس میں سبز الائچیوں کے دانے بھونیں
  5. 5 ذرا دیر بعد کھوپرا بھی ڈال کر بھونیں
  6. 6 سرخی مائل ہو جائے اور دودھ جلیبیوں کا ملغوبہ اور بالائی پھینٹ کر ڈال دیں
  7. 7 آگ کی آنچ مدہم رکھیں اور چمچ متواتر ہلاتے چمچ متواتر چلاتے رہیں
  8. 8 دودھ اور شیرہ خشک ہو جائے تو مغزاخروٹ ڈال کر بھونیں
  9. 9 گھی حلوے کو چھوڑنے لگے تو کیوڑہ ڈال کر اتار لیں
  10. 10 چند منٹ دم پر رکھنے کے بعد طشتری میں انڈیل لیں
  11. 11 چاندی کے ورق لگائیں
  12. 12 پستہ چھڑکیں
  13. 13 سرخ سیب کی قاشیں یا اسے کدوکش کر کے کناروں پر رکھیں، پھول بھی سجالیں

متعلقہ پکوان

(5404) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب