Jamaican Fish Kabab Recipe In Urdu

جما ئیکن مچھلی کباب بنانے کی ترکیب

Jamaican Fish Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
سنگترے کا چھلکا آدھا عدد باریک کتراہوا
پیپر کارن سیاہ 2کھانے کے چمچ
جمائیکن پیپر 1 کھانے کا چمچ
نمک آدھا جائے کا چمچ
کاڈمچھلی کے قتلے 4 عدد
مونگ پھلی کا تیل فرائی کرنے کیلئے حسب ضرورت
نئے آلو پیش کرنے کے لئے
کدو کی چٹنی کیلئے:
مونگ پھلی کا تیل 2کھانے کے چمچ
پیاز 1عدد درمیانہ کتراہوا
ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچ
تازہ کدو 450گرام چھیل کر کترا ہوا
سویا ساس چند قطرے
شکر 2کھانے کے چمچ
سرکہ 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
1۔چٹنی بنانے کیلئے سب سے پہلے فرائی پین میں تیل گرم کریں اس میں ادرک اور پیاز ڈال کر بھونیں خیال رہے کہ براؤن نہ ہو۔
2۔اس میں کدو سویا ساس چینی اور سرکہ ڈالیں اور آنچ کم کر کے 10منٹ پکائیں یہاں تک کہ کدو نرم ہو جائیں۔
3۔سنگترے کے چھلکے، پیپر کارن، جما ئیکن پیپر اور نمک کو اکٹھا کریں اور اچھی طرح کوٹلیں۔ یا گرائنڈر میں گرائنڈ کر لیں۔
4۔مسالے کو مچھلی کے دونوں اطراف پر چھڑ لیں اور اوپر ہلکا سا تیل لگا دیں۔
5۔نان سٹک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور گرم کر کے مچھلی کے قتلے فرائی کر لیں اگر آپ چائیں تو تیل کے بغیر خشک فرائی بھی کر سکتے ہیں۔
6۔پلیٹ میں مچھلی کے قتلے نکالیں اور کدوکی چٹنی اور ابلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 324کیلوریز
چکنائی 14.9گرام
جاذب چکنائی 2.75گرام
کولیسٹرول 80.5ملی گرام
فائبر 1.92گرام

(2382) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cutlets And Kabab - مزید کٹلس اور کباب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Jamaican Fish Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Jamaican Fish Kabab is a Cutlets And Kabab, and listed in the Cutlus aue Kebab. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.