Jheenge Bhare Kareele Recipe In Urdu - Recipe No. 6648

جھینگے بھرے کریلے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6648

Jheenge Bhare Kareele Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کریلے 6عدد چھوٹے سائز کے
2 جھینگے (چھوٹے والے)250گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد
6 کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 ہری مرچیں تین سے چار عدد
10 ٹماٹر دو عدد
11 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیالے میں صاف کئے ہوئے جھینگے ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 کریلوں کو ہلکا ہلکا سا چھیل لیں پھر ہلدی نمک لگا کر کچھ دیر رکھنے کے بعد دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔
  3. 3 پھر ایک پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر جھینگوں کو ہلکا سا فرائی کریں اور ٹھنڈے کرکے کریلوں میں بھر دیں اور کریلوں کو بھی چکنے کئے ہوئے پین میں ہلکے سنہری فرائی کر لیں۔
  4. 4 کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن ڈال دیں۔
  5. 5 جب پیاز نرم ہو جائے تو اس میں چوپ ٹماٹر،دھنیا،زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں پھر جھینگے بھرے کریلے اوپر رکھ کر پانی کا چھینٹا دیں اور دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(625) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Karela - مزید کریلے پکانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Jheenge Bhare Kareele, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Jheenge Bhare Kareele is a Karela, and listed in the Bitter melon. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.