Jhinga Chicken Chatpate Chawal Recipe In Urdu - Recipe No. 6791

جھینگا چکن چٹپٹے چاول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6791

Jhinga Chicken Chatpate Chawal Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ آدھا کلو
2 قیمہ 200 گرام
3 جھینگے آدھا کلو
4 چاول آدھا کلو
5 نمک حسب ذائقہ
6 لہسن ڈیڑھ کھانے کا چمچ
7 پیاز ایک عدد
8 کٹی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
9 لیموں دو عدد
10 سرخ و زرد شملہ مرچ ایک عدد
11 یخنی تین پیالی
12 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
13 اجوائن ایک چائے کا چمچ
14 پارسلے دو کھانے کے چمچ
15 زعفران ایک چٹکی
16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز کو باریک چوپ کر لیں،چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں اور جھینگوں کو صاف کر کے دھو کر رکھ لیں۔چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں۔ایک لیموں کا رس نکال لیں اور ایک لیموں کے چھلکے کو کھرچ کر نکال لیں۔
  2. 2 ایک پیالے میں نمک،ایک کھانے کا چمچ لہسن،اجوائن،ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور اس میں چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 پھیلے ہوئے پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن اور لال مرچ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔پھر اس میں چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  4. 4 یخنی میں زعفران اور لیموں کا چھلکا ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں اور چاولوں پر ڈال دیں۔ساتھ ہی باریک کٹا ہوا پارسلے بھی شامل کر دیں۔
  5. 5 علیحدہ پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کریں۔
  6. 6 پھر اس میں قیمہ ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں،تین سے چار منٹ کے بعد آنچ تیز کرکے بھونیں۔
  7. 7 جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں جھینگے ڈالیں اور لیموں کا رس اور چھوٹے ٹکڑے کی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
  8. 8 چاولوں کا پانی خشک ہونے پر اس میں چکن اور جھینگوں کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  9. 9 گرم گرم ڈش میں نکال کر اس منفرد اور مزیدار ڈش کو انجوائے کریں۔

(628) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice - مزید بریانی اور چاول ڈشز

Urdu cooking recipe of Jhinga Chicken Chatpate Chawal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Jhinga Chicken Chatpate Chawal is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.