Kabab Aloo Keema Recipe In Urdu

آلو کے قیمہ بھرے کباب بنانے کی ترکیب

Kabab Aloo Keema  Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

210 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ ایک پاؤ
2 بھنا ہوا بیسن یا چنے تین تولہ
3 لہسن چار تولہ
4 نمک حسب ضرورت
5 لونگ ایک ماشہ
6 زیرہ بھنا ہوا ایک ماشہ
7 ادرک ایک گرہ آلو آدھا کلو
8 گھی حسب ضرورت
9 پیاز نصف آنڈی
10 کالی مرچ ایک ماشہ
11 ہری الائچی ایک ماشہ
12 دھنیا بھنا ہوا دو تولے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے گھی میں آدھا پاؤ پیاز کے لچھے کتر کر سرخ کر کے نکال لیں اور تمام مصالحہ ایک جگہ پیس لیں
  2. 2 گھی میں قیمہ ڈال کر بھونیں
  3. 3 پھر یہ مصالحہ ڈال کر بھونیں
  4. 4 جب سرخی آجائے تو دہی کے چھینٹے دے کر بھونیں اور پھر تھوڑا پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ قیمہ گل جائے اور پانی بالکل باقی نہ رہے
  5. 5 اب اتار کر اس میں ہرا دھنیا، ہراپودینہ، ذراسی ادرک، باریک کوٹ کر اور ہری مرچ کاٹ کر ملا دیں اور بھون کر رکھ لیں
  6. 6 پیاز کے تلے ہوئے لچھے بھی پیس کر ملا دیجئے
  7. 7 آلوؤں کو جوش دے کر گلائیں
  8. 8 پھر چھیل کر پیس ڈالیں اور بھنا ہوا بیسن یا بھنے چنے کی دال پسی ہوئی اس میں ملا دیں اور ٹکیاں بنا کر اس کے اندر قیمہ بھر کر اس طرح ٹکیاں بنالیں کہ ہر طرف آلو رہے
  9. 9 بیچ میں قیمہ اس کے بعد فرائی پین یا الٹے توے پر ذرا سا گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر سرخ کر لیں
  10. 10 سوکھی ڈبل روٹی کے چورے میں ٹکیوں کو لپیٹ کر تلیں تو وہ لذیذ ہوں گے
  11. 11 اب پیش کر یں

متعلقہ پکوان

(4730) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kabab Aloo Keema , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kabab Aloo Keema is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.