Kadai Paneer Recipe In Urdu

کڑاہی پنیر بنانے کی ترکیب

Kadai Paneer Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ڈیپ فرائی کرنے کے لیے آئل
2 3 کپ پنیر (کاٹج پنیر) 1 انچ مکعبوں (Cubes) میں کٹا ہوا
3 3 کھانے کے چمچ مکھن
4 1 چائے کا چمچ سوکھا دھنیا (سالم) خشک روسٹ کردہ اور کچلا ہوا
5 1 چائے کا چمچ ادرک پیسٹ
6 1 کپ ٹماٹر کٹے ہوئے
7 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ
8 کپ کریم
9 1 چائے کا چمچ قصوری میتھی (سوکھی میتھی)
10 نمک حسبِ ذائقہ
11 چائے کا چمچ پسی ہوئی الائچی
12 کھانے کا چمچ پنجابی گرم مسالہ
برائے گارنش:
1 2 کھانے کے چمچ دھنیا کٹا ہوا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
  2. 2 آئل میں پنیر کے مکعب (Cubes) ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن رنگت اختیار کر لیں
  3. 3 آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں
  4. 4 نچوڑنے کے بعد انہیں 15 منٹ تک گرم پانی میں ڈال دیں
  5. 5 دوبارہ نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں
  6. 6 ایک کڑاہی میں مکھن گرم کریں
  7. 7 مکھن میں سوکھا دھنیا شامل کریں
  8. 8 1 منٹ تک بھونیں
  9. 9 ادرک پیسٹ شامل کریں
  10. 10 مزید 1 منٹ تک بھونیں
  11. 11 ٹماٹر شامل کریں
  12. 12 اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ آئل گریوی (شوربے) سے علیحدہ ہو جائے
  13. 13 پسی ہوئی سرخ مرچ۔ کریم۔ سوکھی میتھی۔ اور نمک شامل کریں
  14. 14 3 تا 4 منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
  15. 15 پنیر شامل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ پسی ہوئی الائچی اور پنجابی گرم مسالہ شامل کریں
  16. 16 بخوبی مکس کریں
  17. 17 3 تا 4 منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
  18. 18 دھنیا کے ساتھ گارنش کریں
  19. 19 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

متعلقہ پکوان

(2921) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Food - مزید پنجابی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kadai Paneer, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kadai Paneer is a Punjabi Food, and listed in the punjabi khane. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.