Kadhi Punjabi Recipe In Urdu

پنجابی کڑی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kadhi Punjabi , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kadhi Punjabi is a Punjabi Food, and listed in the punjabi khane. its preparation time is only 40 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kadhi Punjabi  Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

40 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 دہی آدھا کلو
2 چھاج آدھا لیٹر
3 بیسن دو سو پچاس گرام
4 ہلدی ایک چائے کا چمچ
5 نمک ایک چائے کا چمچ
6 کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 میتھی دانہ ایک کھانے کا چمچ
تڑکہ لگانے کے اجزاء:
1 لہسن کے جوے چھ عدد
2 گول مرچ چھ عدد
3 کڑی پتے چھ عدد
4 زیرہ ایک چائے کا چمچ
پکوڑے بنانے کیلئے اجزاء:
1 بیسن دو سو پچاس گرام
2 کٹی پیاز ایک عدد
3 زیرہ ایک چائے کا چمچ
4 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
5 نمک آدھا چائے کا چمچ
6 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آدھا کپ تیل گرم کرکے ایک چائے کا چمچہ میتھی دانہ ڈال دیں
  2. 2 جب خوشبوآنے لگے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ کٹی لال مرچ،ایک چائے کا چمچہ ہلدی اور ایک چائے کا چمچ نمک ڈال کر بھونیں
  3. 3 پھر آدھا لیٹر چھاج اور دو سو پچاس گرام بیسن اچھی طرح پھینٹ لیں اور ڈش میں ڈال دیں
  4. 4 آدھے گھنٹے ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  5. 5 اب پکوڑے بنانے کیلئے دو پچاس گرام بیسن ،ایک چائے کا چمچہ زیرہ،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ۔آدھا چائے کا چمچہ نمک اور ایک عدد کٹی پیاز کے پکوڑے بنا کر تیل میں تل لیں
  6. 6 جب کڑی پک جائے تو اس میں بنائے ہوئے پکوڑے ڈالیں
  7. 7 آخر میں آدھا کپ تیل گرم کرکے چھ عدد لہسن کے جوے،چھ عدد گول مرچ،ایک چائے کا چمچہ زیرہ چھ عدد کڑی پتوں کو فرائی کریں اور کڑی پر ڈال دیں

متعلقہ پکوان

(4979) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Food - مزید پنجابی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب