Kaleji Fried Vegetable Rice Recipe In Urdu - Recipe No. 4521

کلیجی فرائیڈ ویجی ٹیبل رائس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 4521

Kaleji Fried Vegetable Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

299 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کی کلیجی 1/2کلو
2 چاول(اُبلے ہوئے) 2کپ
3 نمک حسبِ ذائقہ
4 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
5 لہسن‘ ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچ
6 سرکہ 1 کھانے کا چمچ
7 تیل 5 کھانے کے چمچ
8 شملہ مرچ 1عدد
9 اسٹار فروٹ (کاٹ لیں) 2-3عدد
10 گاجر(پھول کاٹ لیں) 1عدد
11 سلاد پتہ(چھوٹے ٹکڑے کرلیں) 1عدد
12 لہسن(چوپ کرلیں) 1چائے کا چمچ
13 سیاہ مرچیں(کٹی ہوئی) 1/2چائے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کلیجی کو دھو کر خشک کر لیں
  2. 2 سوس پین میں تین کھانے کے چمچ تیل گر کر کے لہسن‘ ادرک پیسٹ اور کلیجی ڈال کر فرائی کریں
  3. 3 آنچ ہلکی رکھیں کلیجی گل جائے تو نمک‘ سیاہ مرچ پاؤڈر اور سرکہ ڈال کر مکس کرلیں اور بھون کر چولہے سے اتار لیں
  4. 4 دوسرے سوس پین باقی تیل گر کر کے گاجر‘ اٹار فروٹ ‘ شملہ مرچ فرائی کر کے نکال لیں
  5. 5 سوس پین میں بچے تیل میں لہسن فرائی کریں اور چاول‘ نمک‘ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر مکس کرلیں
  6. 6 فرائی کلیجی اور فرائی سبزیاں بھی مکس کردیں سرونگ ڈش میں نکال کر سلاد پتے سے گارنش کرکے سرو کریں

متعلقہ پکوان

(6754) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Continental Food - مزید کونٹینینٹل کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kaleji Fried Vegetable Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kaleji Fried Vegetable Rice is a Continental Food, and listed in the european food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.