Kaleji Seekh Kabab Recipe In Urdu - Recipe No. 6656

کلیجی سیخ کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6656

Kaleji Seekh Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کلیجی آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
4 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
5 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
6 لیموں کا رس تین سے چار کھانے کے چمچ
7 ڈبل روٹی کے سلائسز دو سے تین عدد
8 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کلیجی کے چھوٹے ٹکڑے کرکے صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔اچھی طرح پانی نکل جائے تو اسے پیالے میں ڈال کر اس پر لہسن،نمک اور لال مرچ لگا دیں۔
  2. 2 ڈبل روٹی کے بھی کلیجی کے ٹکڑوں کے سائز کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور اسے گرم کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3 پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں پھر آنچ تیز کرکے مصالحہ لگی ہوئی کلیجی ڈال کر فرائی کریں۔
  4. 4 تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد اس پر گرم مصالحہ اور لیموں کا رس چھڑکیں اور کلیجی کی رنگت تبدیل ہوتے ہی اسے چولہے سے اتار لیں (خیال رہے زیادہ پکانے سے کلیجی سخت ہو جائے گی)۔

(419) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka - مزید کباب، کلیجی، کوفتے اور تکہ

Urdu cooking recipe of Kaleji Seekh Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kaleji Seekh Kabab is a Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka, and listed in the Kebab, liver, Kofta aur Tikka. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.