Karahi Qeema Recipe In Urdu

کڑاہی قیمہ بنانے کی ترکیب

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا قیمہ ایک پاؤ۔
2 ادرک ایک کھانے کا چمچ۔
3 لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔
4 پیاز دو عدد(باریک کٹی ہوئی)۔
5 ٹماٹر چار عدد(باریک کٹے ہوئے)۔
6 ہری مرچ چار سے پانچ عدد۔
7 ہرا دھنیا تھوڑا سا۔
8 سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کاچمچ۔
9 دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ۔
10 سفید زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ۔
11 قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ۔
12 نمک حسب ذائقہ۔
13 تیل ایک کپ۔

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے تیل گرم کر یں، تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز ڈال کر فرائی کر یں۔
  2. 2 اس کے بعد قیمہ، ادرک، لہسن اور نمک ڈال کر دوسے تین منٹ کے لئے قیمے کو بھون لیں۔
  3. 3  قیمہ بھون لیں تو ٹماٹر، لال مرچ، دھنیا سفید زیرہ ، گرم مصالحہ ڈال کر ان سب کو بھون لیں۔
  4. 4  مصالحہ بھوننے کے بعد اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر قیمے کو گلنے کے لئے رکھ دیں۔
  5. 5 جب قیمہ گل جائے اور تھوڑا سا پانی رہ جائے تو اس میں قصوری میتھی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر یں اور پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں ۔

متعلقہ پکوان

(1200) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Karahi Qeema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Karahi Qeema is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.