Karele Ki Dish Recipe In Urdu

کریلوں کی ڈش بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Karele Ki Dish, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Karele Ki Dish is a Karela, and listed in the Bitter melon. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Karele Ki Dish Recipe In Urdu

اشیاء:
کریلے ایک کلو
بالائی ایک پاؤ
بادام ایک پاؤ
کشمش ایک پاؤ
لیموں کا عرق آدھ پاؤ
گوشت آدھ پاؤ
گھی ڈیڑھ پاؤ
پیاز پانچ عدد
ادرک ایک چھٹانک
دھنیا ایک چھٹانک
لہسن ایک چھٹانک
گرم مصالحہ حسب پسند
ہلدی آدھ پاؤ
ترکیب:
تھوڑا سا مصالحہ تقریباًایک پاؤ گھی میں تیار کر لیں۔ چھیلے ہوئے کریلے چیر کر اور نمک لگا کر خوب اچھی طرح ملیں۔ اس کے بعد ساتھ ان کے املی کے پتے ابال لیں۔ جب یہ گل جائیں تو بیج وغیرہ نکال لیں۔ کریلے سبز ہو جائیں گے۔ پھر کشمش تل کر اور چھان کر بادام پیس کر کشمش اور آدھے بادام اور بالائی اور قیمہ کو کریلوں میں لپیٹ کر اور پیاز کو لچھے دار کتر کر گھی میں زرد کر لیں۔ پھر کریلوں میں نمک، دہی، قیمہ، بادام اور بالائی ملا دیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کا منہ آٹے سے بند کر کے آنچ پر رکھ دیں۔ قریباًچھ پہر آنچ پر رکھا رہنے دیں مگر آنچ نرم رہے۔ جب تیار ہو جائے تو ترشی اور زعفران دے کر ہلکی آنچ پر رکھیں اور تھوڑی دیر بعد تار لیں۔ نہایت لذیذ کریلے تیار ہونگے۔

(3113) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Karela - مزید کریلے پکانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب