Kashmiri Chicken Cardamom Pulao Recipe In Urdu

کشمیری چکن اینڈ کارڈیمم پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kashmiri Chicken Cardamom Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kashmiri Chicken Cardamom Pulao is a Chinese Chicken, and listed in the chicken Chinese. its preparation time is only 140 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kashmiri Chicken Cardamom Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

140 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول دو کپ
2 مرغی پانچ سو گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 دہی ایک کپ
5 لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
6 دھنیا پاؤڈرایک کھانے کے چمچ
7 کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
8 گھی حسب ضرورت
9 ہری الائچی چار عدد
10 لونگ چھ عدد
11 دار چینی چار عدد
12 زیرہ دو کھانے کے چمچ
13 لہسن کے جوئے پانچ عدد
14 باریک کٹا ہوا
15 ادرک ایک ٹکڑا
16 ہری مرچ چار عدد کٹی ہوئی
17 کشمش پانچ عدد
18 پیاز دو عدد
19 پانی اڑھائی کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے چاول کو دھو کر بیس منٹ کیلئے بھگو لیں
  2. 2 اس کے بعد مرغی کو دھوکر اس پر نمک لگا دیں
  3. 3 اس کے بعد الگ سے دہی میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور کالی مرچ شامل کرنے کے بعد دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں
  4. 4 اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں ہری الائچی، لونگ، دار چینی اور زیرہ فرائی کر لیں
  5. 5 پھر پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن کر لیں
  6. 6 اب لہسن کے جوئے اور ادرک شامل کرکے اسے ہلکا سا فرائی کریں
  7. 7 اس کے بعد ہری مرچ ڈال دیں
  8. 8 پھر پھینٹا ہوا دہی شامل کرکے اسے ہلائیں اور دو منٹ تک پکائیں جب تک تیل اوپر نہ آجائے
  9. 9 پھر مرغی اور نمک شامل کرکے پانچ سے سات منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں
  10. 10 پھر اس میں کشمش شامل کرکے اسے تھوڑا سا پکائیں
  11. 11 اب اڑھائی کپ پانی شامل کرکے چاول ڈال دیں اور آنچ تیز کرکے ڈھک کر پکنے دیں
  12. 12 جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو دم پر رکھ دیں
  13. 13 پلاؤ پک جائے تو رائتہ کے ساتھ پیش کریں

متعلقہ پکوان

(2788) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Chicken - مزید چائنیز چکن

More Recipes - مزید تراکیب