Keema Khichri Recipe In Urdu - Recipe No. 6683

قیمہ کھچڑی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6683

Keema Khichri Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 چاول دو پیالی
3 مسور کی دال ایک پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز ایک عدد
7 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 کری پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
10 سویا چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
11 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے چاول اور دال کو الگ الگ بھگو دیں،پھر ایک پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور ساتھ ہی قیمہ (ہاتھ کا کٹا ہوا) ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک فرائی کریں۔
  2. 2 پھر ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک،ثابت گرم مصالحہ،ہلدی اور کری پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھائی سے تین پیالی پانی ڈال کر پکائیں۔
  3. 3 ابال آنے پر اس میں چاول اور دال کو پانی نکال کر ڈال دیں اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں سویا ڈال کر مکس کریں اور دم پر رکھ دیں۔

(535) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Khichdi - مزید چکن کھچڑی

Urdu cooking recipe of Keema Khichri, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Khichri is a Chicken Khichdi, and listed in the Murgh Khichdi. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.