Keema Ki Double Roti Recipe In Urdu - Recipe No. 6512

قیمہ کی ڈبل روٹی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6512

Keema Ki Double Roti Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 باریک قیمہ 750گرام(تین پاؤ کے قریب)
2 ڈبل روٹی کا خشک چورا3/4کپ
3 پیاز ایک درمیانہ کش کیا ہوا
4 ٹماٹروں کا پیسٹ چار بڑے چمچ
5 دودھ چھ بڑے چمچ
6 نمک ایک سے آدھا چائے کا چمچ
7 سیاہ مرچ تازہ پسی ہوئی دو چھوٹے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو ایک بڑے پیالے میں ڈالیں ۔اگر قیمہ باریک نہیں تو سل پر یا بلینڈر میں پیس لیں ۔
  2. 2 دوسرے پیالے میں ڈبل روٹی کا چورا ،پیاز ،سیاہ مرچ، ٹماٹروں کا پیسٹ، نمک اور دودھ ڈالیں۔ ہلکے ہاتھ سے یہ تمام چیزیں ملائیں ۔
  3. 3 پھر انڈا پھینٹ کر اور پودینہ بھی ملائیں ۔قیمے کو سخت ہاتھ سے نہیں گوندھنا ۔صرف اتنا گوندھنا ہے کہ تمام چیزیں برابر مل جائیں ۔
  4. 4 اب یہ قیمہ ڈبل روٹی والے بڑے سانچے میں ڈبل روٹی کی شکل میں بنا کر رکھ دیں ۔اب یہ سانچا اوون میں درمیانی ہیٹ پر رکھ کر بیک کریں ۔
  5. 5 اگر ڈبل روٹی والا سانچانہ ہوتو ایک انچ گہری ٹرے میں گول پیڑے کی شکل میں رکھ کر پکالیں۔ اوون کو F350ہونا چاہیے۔ یہ لوف ایک گھنٹے میں تیار ہو گا۔
  6. 6  لوف تیار ہونے پر تھوڑا چیز اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر اوپر پھیلا دیں اور تھوڑی دیر مزید بیک کرلیں ۔پنیر پگھل کر پھیل جائے تو اوون سے نکال لیں ۔ٹھنڈا ہونے پر شروع کریں۔

(1218) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Double Roti And Bread Slice - مزید ڈبل روٹی اور سلائس سے مزیدار اشیا

Urdu cooking recipe of Keema Ki Double Roti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Ki Double Roti is a Double Roti And Bread Slice, and listed in the Double Roti and Bread Slice. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.