Keema Ki Kachoriyan Recipe In Urdu

قیمہ کی کچوریاں بنانے کی ترکیب

Keema Ki Kachoriyan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو بغیر چربی والا
2 پیاز دو عددآملیٹ کی پیاز کی طرح کٹی ہوئی
3 ہرادھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
4 ہری مرچ تین عدد باریک کٹی ہوئی
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
7 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
8 نمک حسب ذائقہ
9 لیموں دو عدد
10 تیل ایک کھانے کا چمچ
11 کچوریاں کا آٹا ایک کلو
12 اجوائن چائے کا چوتھائی چمچہ
13 کھانے کا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
14 تیل تلنے کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے آٹے میں اجوائن،نمک اور سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور کسی گیلے کپڑے سے ڈھانک کر تقریباً پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 پھر ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں ساتھ ہی نمک،ادرک،لہسن اور مرچ ڈال دیں۔
  3. 3 جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھون کر پیاز،ہری مرچ اور ہرادھنیاڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں پھر اچھی طرح مکس کر لیں ٹھنڈا ہونے دیں۔
  4. 4 اب آٹے کا چھوٹا سا پیڑا لے کر ہاتھ گیلا کرلیں۔
  5. 5 پھر پیڑے کو پھیلا کر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر چاروں طرف سے بند کر دیں ذرا سا دبا کر کچوری کی طرح پھیلائیں کڑھائی میں تیل گرم کریں جب خوب گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کرکے کچوریاں تلنا شروع کریں۔
  6. 6 جب تل جائیں تو نکال کر چھلنی میں اخبار بچھا کر اوپر رکھتی جائیں تاکہ تیل جذب ہو جائے۔

(540) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kachori - مزید کچوری

Urdu cooking recipe of Keema Ki Kachoriyan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Ki Kachoriyan is a Kachori, and listed in the Kachori. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.