Keema Masoor Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 7193

Keema Masoor Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Keema Masoor Pulao is a famous dish in this region. You can read here Keema Masoor Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Keema Masoor Pulao. You can know the complete method to make Keema Masoor Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Keema Masoor Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Keema Masoor Pulao below.

قیمہ مسور پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7193

Keema Masoor Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو

2 ثابت مسور ایک پیالی

3 چاول تین پیالی

4 نمک حسب ذائقہ

5 پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ

6 آلو تین سے چار عدد

7 پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد

8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

9 ہلدی ایک چائے کا چمچ

10 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

11 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

12 ٹماٹر باریک کٹے ہوئے تین عدد

13 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور دو ٹکڑے کئے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
  2. 2 اسی تیل میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں،آدھی پیاز نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور بقیہ پیاز میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔قیمہ ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  3. 3 مسور کو دھو کر ایک پیالی پانی میں پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں،ڈھک کر درمیانی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے اُبالنے رکھ دیں۔
  4. 4 قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک،لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔مسور اور آلو ڈال کر ملائیں پھر ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  5. 5 علیحدہ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں پھر چاول (بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھیں ہوئے) اور نمک ڈال کر ملائیں۔
  6. 6 چار سے پانچ پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں،پانی خشک ہونے پر آدھے چاول نکال لیں۔
  7. 7 درمیان میں تیار شدہ قیمہ ڈال کر اوپر سے چاول ڈال دیں اور تلی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  8. 8 اس اسپیشل بمبئی ڈش کو نکالتے ہوئے بریانی کی طرح تہہ کی شکل میں نکالیں۔سلاد،رائتہ اور کیری کی کھٹی میٹھی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

(2287) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao

Urdu cooking recipe of Keema Masoor Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Masoor Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.