Keema Naan Recipe In Urdu

قیمے والے نان بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Keema Naan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Naan is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Keema Naan Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ آدھا کلو
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچہ
پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد
گھی آدھی پیالی
کٹا انار دانہ ایک ٹیبل سپون
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
قیمہ ایک پاؤ
سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ کٹی ہوئی چار عدد
خمیر آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
1۔ایک دیگچی یا تسلے میں باریک قیمہ مشین سے نکلا ہوا دھو کر ڈالیں، ساتھ ہی نمک، مرچ ، پیاز، لہسن، ادرک، گرم مصالحہ ، انار دانہ اور ہری مرچ اچھی طرح ملائیں کہ نرم ساپیسٹ بن جائے۔
2۔میدے میں نمک ، بیکنگ پاؤڈر اور چینی ڈال کر چھان لیں اور خمیر کا پانی ڈال کر گوندھ لیں جس طرح سادے نان کے لئے آٹا گوندھا تھا، اسے ڈھائی گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور پھر اس کے آٹھ پیڑے بنا لیں۔
3۔ہر پیڑا بیلیں، اوپر سے قیمہ لگائیں اور ایک پتلا سا پیڑا بیل کر اوپر سے رکھ دیں اور تندور میں لگائیں، قیمہ والے نان تیار ہیں۔ رائتے کے ساتھ سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(5893) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

More Recipes - مزید تراکیب