Keema Yakhni Pulao Recipe In Urdu

قیمہ یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب

Keema Yakhni Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ 1/2کلو
2 چاول 375گرام
3 پیاز 2 عدد(چوپ کرلیں)
4 لہسن،ادرک کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
5 دہی 2کھانے کے چمچ
6 ثابت گرم مصا لحہ 1کھانے کا چمچ
7 سفید مرچ پاؤڈر 1/2چائے کا چمچہ
8 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/2چائے کا چمچہ
9 زیرہ 1/2چائے کا چمچہ
10 نمک حسب ذائقہ
11 تیل حسبِ ضرورت
12 یخنی 1کپ
13 زرد رنگ 1چٹکی
14 دودھ 2کھانے کے چمچے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کڑاہی میں تیل گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ کڑ کڑا لیں
  2. 2  اسی تیل میں پیاز سنہری فرائی کر لیں۔قیمہ ڈال کر 2منٹ تک فرائی کر یں۔لہسن،ادرک پیسٹ، دہی، نمک،سفید مرچ پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، زیرہ اور حسب ضرورت پانی ڈال کر قیمہ گلا کر اچھی طرح بھون لیں۔
  3. 3 ایک دیگچی میں 2کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے زیرہ کڑ کڑالیں۔
  4. 4 اس میں یخنی اور ثابت مصالحہ ڈال کر اُبال آنے پر چاول شامل کر دیں اور چاولوں کو 2کنی کچے رکھ کر اس میں قیمہ شامل کر دیں
  5. 5  ساتھ ہی زردہ رنگ دودھ میں مکس کر کے چھڑک دیں چاولوں کو 5۔6منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

متعلقہ پکوان

(432) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Keema Yakhni Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Yakhni Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.