Keeme Ki Kachori Recipe In Urdu

قیمے کی کچوری بنانے کی ترکیب

Keeme Ki Kachori Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ 200گرام
2 چھوٹی پیاز ایک عدد
3 ارہرس کی دال آدھا پاؤ
4 میدہ تین سوگرام
5 لال مرچ ایک چائے کا چمچ
6 کالی مرچ پسی ہو ئی ایک چائے کا چمچ
7 کٹادھنیا ایک چائے کا چمچ
8 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
9 تیل د س کھانے کے چمچ
10 پانی حسب ضرورت
11 تیل تلنے کے لیے نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1
    قیمہ 200گرام
  2. 2 پہلے ارہرس کی دال کو ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھگودیں۔پھر اس میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز شامل کرکے نرم ہونے تک پکائیں۔
  3. 3 اب اس میں قیمہ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
  4. 4 اس کے بعددال،لال مرچ ،کالی مرچ،کٹادھنیا،نمک اور پانی ڈال کر ڈھکیں اور دس سے پندرہ منٹ تک دم پر پکنے دیں۔
  5. 5 پھر ڈھکن ہٹا کر چولہا تیز کردیں اور اچھی طرح سارا پانی خشک کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  6. 6 اب ایک پیالے میں میدہ،نمک،تیل اور حسب ضرورت پانی شامل کرکے گوندھیں اور کچھ دیر کے لیے ڈھک کررکھ دیں تاکہ خمیر بن جائے۔
  7. 7 دس سے پندرہ منٹ کے بعد ڈوکے چھوٹے چھوٹے پیڑ ے بنائیں ،ان کے درمیان انگوٹھے سے دبا کر جگہ بنائیں اور قیمہ بھر کر پیڑے کو دوبارہ گول کرلیں ۔
  8. 8 تیار پیڑوں کو ٹرے میں رکھتے جائیں اور تیل لگاتے جائیں ۔
  9. 9 جب تمام پیڑے تیار ہو جائیں تو انہیں ہاتھ کی مدد سے تھوڑا سا دبائیں پھر کاؤنٹر کو چکناکرکے بیلن سے اسے کچوری کے سائز میں بیل کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔مزے دار قیمے کی کچوری تیارہے۔

(626) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kachori - مزید کچوری

Urdu cooking recipe of Keeme Ki Kachori, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keeme Ki Kachori is a Kachori, and listed in the Kachori. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.