Kesar Wala Paneer Kofta Recipe In Urdu

کیسر (زعفران) والے پنیر کوفتے بنانے کی ترکیب

Kesar Wala Paneer Kofta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

اجزائے ترکیبی برائے کوفتے :
1 2 عدد ڈبل روٹی کے توس۔
2 1 کپ پنیر (کاٹج پنیر) کدو کش کردہ۔
3 1 کپ آلو ابلے ہوئے کچلے ہوئے۔
4 1 چائے کا چمچ ادرک کدو کش کردہ۔
5 1کھانے کا چمچ کاجو کٹے ہوئے۔
6 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ۔
7 نمک حسبِ ذائقہ۔
8 2 تا 3 کھانے کے چمچ میدہ برائے کوٹنگ (تہہ جمانے کے لیے)۔
دیگر اجزائے ترکیبی :
1 1 کپ پیاز کٹے ہوئے۔
2 1 کھانے کا چمچ ادرک کٹا ہوا۔
3 1 عدد سالم خشک سرخ مرچ ٹکڑوں میں کٹی ہوئی۔
4 2 کھانے کے چمچ گھی۔
5 2 عدد پتے تیز پات / تیج پات۔
6 2 تا 3 الائچی۔
7 2 کھانے کے چمچ کاجو پسے ہوئے۔
8 1 کپ دودھ 1 کپ پانی میں تحلیل کردہ۔
9 1 کپ تازہ دہی پھینٹی ہوئی۔
10 نمک حسبِ ذائقہ۔
11 چند تاریں زعفران (کیسر) 2 کھانے کے چمچ دودھ میں تحلیل کردہ۔
12 1 چائے کا چمچ پنجابی گرم مسالہ۔
13 1 کپ تازہ کریم۔
14 1چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ۔

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

    تیاری برائے کوفتے

  1. 1 ڈبل روٹی کی سائیڈیں کاٹ لیں اور انہیں علیحدہ رکھ دیں۔
  2. 2 ڈبل روٹی کے توس پانی میں بھگو ئیں۔
  3. 3 انہیں پانی سے نکال کر بخوبی نچوڑ لیں تاکہ ان میں سے تمام پانی نکل جائے۔
  4. 4 ماسوائے میدہ دیگر تمام اجزائے ترکیبی ڈبل روٹی میں شامل کریں۔
  5. 5 انہیں بخوبی یکجا کریں۔
  6. 6 مکسچر کو 12 مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔
  7. 7 ہر ایک حصے کو گول کوفتے کی شکل دیں۔
  8. 8 ہر ایک کوفتے کو میدہ میں رول (Roll) کریں تاکہ ان پر مساوی اور ہموار انداز میں میدہ کی تہہ جم جائے۔
  9. 9 ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں۔
  10. 10 آئل میں کوفتے ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت کے حامل بن جائیں۔
  11. 11 انہیں آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں۔
  12. کیسے روبہ عمل ہونا ہے

  13. 1
  14. 2 پیاز۔ ادرک۔ اور سرخ مرچ کو باہم یکجا کریں۔
  15. 3 انہیں ایک مکسر میں بلینڈ کر کے ایک ہموار پیسٹ بنا لیں اور ایک جانب رکھ دیں۔
  16. 4 ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں۔
  17. 5 اس میں تیز پات / تیج پات اور الائچی شامل کریں۔
  18. 6 10 سیکنڈ تک انہیں بھونیں۔
  19. 7 تیار شدہ پیسٹ شامل کریں۔
  20. 8 دھیمی آنچ پر بھونیں حتیٰ کہ پیاز سنہری براوؤن رنگت کے حامل بن جائیں۔
  21. 9 پسے ہوئے کاجو۔ دہی اور نمک شامل کریں۔
  22. 10 دھیمی آنچ پر اس وقت تک ابلنے کے قریب پڑا رہنے دیں حتیٰ کہ گریوی (شوربہ) گاڑھی بن جائے۔
  23. 11 زعفران مکسچر۔ پنجابی گرم مسالہ۔ تازہ کریم۔ اور پسی ہوئی سرخ مرچ شامل کریں اور 1 تا 2 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔
  24. 12 گرما گرم گریوی (شوربہ) کوفتوں کے اوپر انڈیلیں۔
  25. 13 فی الفور کھانے کے لیے پیش کر دیں۔

متعلقہ پکوان

(2482) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cheese Fast Food - مزید چیز سے بنے فاسٹ فوڈ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kesar Wala Paneer Kofta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kesar Wala Paneer Kofta is a Cheese Fast Food, and listed in the Fast Food with Cheese. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.