Khajla Recipe In Urdu - Recipe No. 5010

Khajla Urdu recipe is available at UrduPoint. Khajla is a famous dish in this region. You can read here Khajla recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Khajla. You can know the complete method to make Khajla on this page. We will also tell you how long it will take to make Khajla. Read the recipe, ingredients, and everything related to Khajla below.

کھجلہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5010

Khajla Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

171 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ایک کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 کارن فلار دو کھانے کے چمچہ

4 گھی حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آدھی پیالی گھی میں کارن فلاراور ایک کھانے کا چمچہ میدہ ڈال کر پھینٹ کر رکھ لیں
  2. 2 میدے میں نمک ڈال کر سادے پانی سے نرم گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں
  3. 3 پھر گندھے ہوئے میدے کو لمبائی میں بیل لیں اور بناسپتی کے مکسچر کو اس پر پھیلا کر لگادیں
  4. 4 اسے ایک طرف سے باریک رول یاپائپ کی شکل میں لپیٹنا شروع کریں اور ٹائٹ رول کرتے ہوئے دوسرے سرے تک لے آئیں
  5. 5 اس رول کو پندرہ سے بیس منٹ کیلئے رکھ دیں
  6. 6 پھر چھری سے اس کے پیڑے کاٹ لیں
  7. 7 پیڑے کے کھلے ہوئے سرے کو اُٹھا کر نیچے کی طرف لے جائیں اور رول کرکے دبا کر بند کردیں تاکہ فرائی ہوتے ہوئے کھنے نہ پائے
  8. 8 ان پیڑوں کو بھی دس سے پندرہ منٹ رکھیں
  9. 9 پھر کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ گرم کریں
  10. 10 پیڑوں کو ہلکے ہاتھ سے بیلیں کہ اس کے پرت زیادہ نہ دب جائیں اور اسے احتیاط سے اٹھا کر کڑاہی میں ڈال دیں
  11. 11 فرائی کرتے ہوئے گہرے چمچے سے گرم گھی کو اوپر سے ڈالتے جائیں تاکہ پرت کھل کر کھجلہ پھولنے لگے اور سنہرا ہونے پر نکال لیں

(15242) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Khajla, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khajla is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 5 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.