Khajoor Ki Pudding Recipe In Urdu

کھجور کی پڈنگ بنانے کی ترکیب

Khajoor Ki Pudding Recipe In Urdu

اشیاء:
کھجور خشک دو پیالی
دودھ چار پیالی
چینی 4/3پیالی
مکھن کھانے کا ایک چمچہ
کیک کے ٹکڑے دو پیالی
نمک چائے کا چوتھائی چمچہ
انڈے تین عدد
کارن فلور کھانے کا ایک چمچہ
ونیلا ایسنس کھانے کا آدھا چمچہ
ترکیب:
خشک کھجوریں رات کو دو پیالی پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کو ان کی گٹھلیاں نکال لیجئے اور ان کے ٹکڑے کر کے انہیں پڈنگ کے سانچے میں رکھئے۔کیک کے ٹکڑوں کو آدھے گھنٹے کے لئے دودھ میں بھگو دیجئے۔چینی ، مکھن، نمک اور انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیجئے پھر اسے کیک اور دودھ کے آمیزے میں شامل کر کے اور اچھی طرح پھینٹ کر کھجوروں کے اوپر ڈال دیجئے اور سانچے کا منہ بند کر دیجئے۔ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں انتا پانی ڈالیے کہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کاڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔20منٹ تک پکانے کے بعد سانچے کا منہ ذرا ساکھول کر سلائی یا تنکاڈال کر دیکھئے۔تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے ورنہ مزید پکائیے۔ جم جائے ، تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہونے دیجئے۔کارن فلور1پیالی میں حل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر پڈنگ کے اوپر ڈال دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جائے تو شوق فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(4518) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding - مزید کیک، برائونی، پین کیک، پڈنگ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Khajoor Ki Pudding, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khajoor Ki Pudding is a Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding, and listed in the Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.