Khatta Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6851

کھٹا گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6851

Khatta Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 املی کا گودا آدھی پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
6 میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
8 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
9 کٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
10 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر اس کی اسٹرپس کاٹ لیں اور انھیں ادرک لہسن،نمک اور لال مرچ لگا کر رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں میتھی دانہ کڑکڑا لیں۔
  3. 3 پھر اس میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 گوشت جب اپنے ہی پانی میں گل جائے (ضرورت محسوس ہونے پر تھوڑا سا پانی شامل کر دیں) تو اس میں بھنا کٹا دھنیا زیرہ اور املی کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  5. 5 اس مزیدار اور آسانی سے بننے والی ڈش کو حسب پسند چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(418) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Khatta Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khatta Gosht is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.