Khatte Aloo Ki Kachori Recipe In Urdu

کھٹے آلو کی کچوری بنانے کی ترکیب

Khatte Aloo Ki Kachori Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ڈھائی پیالی
2 آلو دو عدد درمیانے
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے دوعدد
5 کشمیری لال مرچ ایک عدد
6 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 املی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
9 ڈبل روٹی کا چورا دو کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آ ئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں نمک ڈال کر ملائیں پھر تین چوتھائی پیالی پانی میں ایک چوتھائی پیالی کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس سے میدے کو نرم گوندھ لیں۔
  2. 2 کھٹے آلو بنانے کے لئے ابلے ہوئے آلوؤں کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ،کشمیری مرچ کو کاٹ کر زیرہ اور لہسن کے ساتھ باریک پیس لیں۔
  3. 3 نان اسٹک فرائینگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر اس میں لہسن زیرے والے مصالحے کو بھونیں پھر اس میں ہلدی ،نمک اور آلوؤں کو ڈال کر لکڑی کے چمچ سے کچل لیں۔ ساتھ ساتھ املی کا رس شامل کرلیں۔
  4. 4 آلو کا اچھی طرح بھرتہ بن جائے تو چولہے سے اتار کر مکمل ٹھنڈا کریں اور اس میں ڈبل روٹی کا چورا ملا لیں۔
  5. 5 گندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور ان کے درمیان میں ایک چائے کا چمچ کھٹے آلوکا بھرتہ رکھ کر بند کر دیں۔
  6. 6 ایک ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ کر دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی سے ہلکے ہلکے دبا کر اسے پھیلاچک کچوری بنالیں اور گرم کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

(778) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kachori - مزید کچوری

Urdu cooking recipe of Khatte Aloo Ki Kachori, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khatte Aloo Ki Kachori is a Kachori, and listed in the Kachori. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.