Khatti Masale Dar Murghi Recipe In Urdu

کھٹی مصالحے دارمرغی بنانے کی ترکیب

Khatti Masale Dar Murghi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 دہی ایک پیالی
6 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 مونگ پھلی آدھی پیالی
11 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز کو کچی پیس لیں،مونگ پھلی کو گرائینڈ رمیں باریک پیس لیں۔
  2. 2 دہی کو پھینٹ کر اس میں پسی ہوئی پیاز،ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ،دھنیا اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر ملا لیں۔
  3. 3 چکن کو دھو کر اس مصالحے سے میرینیٹ کردیں اور آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  4. 4 چکن کو پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن گلنے پر آجائے۔
  5. 5 فرائینگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اس میں گرائنڈکی ہوئی مونگ پھلی کو فرائی کریں اور چکن پر ڈال کر ڈھک دیں تین سے چارمنٹ بعد جب گھی کی خوشبو اچھی طرح بس جائے تو چکن کو بھونتے ہوئے پسا ہوا گرم مصالحہ اور لیموں کا رس شامل کردیں۔
  6. 6 ڈھک کر ہلکی آنچ پر گھی علیحدہ ہونے تک دم پر رکھ کر چولہے سے اتارلیں۔

(440) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Khatti Masale Dar Murghi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khatti Masale Dar Murghi is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.