Kheer Aloo Ki Recipe In Urdu

آلو کی کھیر بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kheer Aloo Ki , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kheer Aloo Ki is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kheer Aloo Ki  Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو 250گرام
دودھ ایک لیٹر
چینی 250گرام
بادام کی گری 15عدد
پستہ 6عدد
کیوڑا کھانے کے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
آلوؤں میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب آلو آدھ پکے ہو جائیں تو نیچے اتار لیجئے اور چھلکا اتار کر آلوؤں کی پتلی پتلی قاشیں تراش لیجئے۔ دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے جب دودھ پک کر آدھا رہ جائے تو اس میں آلو کی قاشیں ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ آلو کی قاشیں گل جائیں تو چینی ڈال کر چمچہ اچھی طرح چلا دیجئے۔ جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو خوب چمچہ چلاکر سب چیزوں کو اچھی طرح ملا دیجئے۔ کھیر گاڑھی ہونے لگے تو چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ کھیرنیچے لگ جائے گی جب کھیر مرضی کے مطابق گاڑھی ہوجائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر نیچے اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال لیجئے۔ ٹھنڈی ہونے پر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور آلو کی لذیذ کھیر تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(1844) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب