Kheer Badam Pista Wali Recipe In Urdu

کھیر بادام پستے والی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kheer Badam Pista Wali, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kheer Badam Pista Wali is a Fruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes, and listed in the fruit chat, fruit and dried fruits dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kheer Badam Pista Wali Recipe In Urdu

اشیا:
دودھ ایک لیٹر
چاول 50گرام
چینی 250گرام
بادام کی گری 30گرام
پستہ 15گرام
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چاول چن کر اور دھو کر تھوڑے سے پانی میں ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک ابال آجانے کے بعد چاول نچوڑ کر ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو چینی ڈال دیجئے اور گھوٹنے سے اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ کھیر گاڑھی ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ دو منٹ ڈھکنا بند رکھیے۔ دو منٹ بعد ڈھکنا کھول کر کھیر میں اچھی طرح چمچہ چلا دیجئے۔ پھر حسب پسند ڈش وغیرہ میں ڈال کر رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور پستہ باریک کتر کر چھڑک دیجئے مزید ار کھیر تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(2893) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes - مزید فروٹ چاٹ ، فروٹ اور خشک میوہ جات کی ڈشز

More Recipes - مزید تراکیب