Khoya Badam K Gulab Jamun Recipe In Urdu

کھویا بادام کے گلاب جامن بنانے کی ترکیب

Khoya Badam K Gulab Jamun Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گھر کا بنا ہوا کھویا ایک پیالی
2 بادام آدھی پیالی
3 انڈا ایک عدد
4 چینی ڈیڑھ پیالی
5 پانی ایک پیالی
6 زردے کا رنگ ایک چٹکی
7 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چار پیالی بالائی کو بھاری پیندے کی کڑاہی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے اور بالکل خشک کھویا رہ جائے۔
  2. 2 بادام کو باریک پیس کر کھوئے میں ملائے اور انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر ایک ایک چمچ ڈالتے ہوئے مکسچر کو سخت گوندھ لیں ۔اس سے چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر ہلکی آنچ پر کوکنگ آئل میں فرائی کرلیں۔
  3. 3 اس دوران چینی کو پانی میں اچھی طرح حل کریں اور زردے کا رنگ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ابال آجائے۔
  4. 4 چولہے سے اتار کر اس میں فرائی کئے ہوئے گلاب جامن ڈال کر ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ رکھ دیں۔ان منفرد اور مزیدار گلاب جامن کو گرم گرم شروع کریں۔

(617) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gulab Jamun - مزید گلاب جامن

Urdu cooking recipe of Khoya Badam K Gulab Jamun, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khoya Badam K Gulab Jamun is a Gulab Jamun, and listed in the Milk Powder Gulab Jamun. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.