Kidney Kofta Curry Recipe In Urdu

کڈنی کوفتہ کری بنانے کی ترکیب

Kidney Kofta Curry Recipe In Urdu

اشیاء:
گردے(بکرے کے) 8عدد
پیاز(سلائس کر لیں) دو عدد
ٹماٹر(بڑے) دو عدد
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ(کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
مسٹرڈپاؤڈر چائے کا چمچہ
آٹا دو کھانے کے چمچے
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ہری مرچیں دو عدد
تل ایک کھانے کا چمچہ(ادرک، ہری مرچیں اور تل کو باریک پیس لیں)
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
تیل دو کپ
کوفتوں کے لئے:
چنے کی دال تین کھانے کا چمچہ
گوشت(روکھا ) 125گرام
نمک، لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
زیرہ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ(بھون کر پسا ہوا)
دہی ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ترکیب:
گوشت میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر ڈال کر گلا لیں۔ چنے کی دال بھی ڈالیں ۔ گل جائے تو پیس کر اس میں پسا ہوا زیرہ، دھنیا، دہی اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے الگ رکھ لیں۔
کڈنی کوفتہ کری کے لئے:
گردوں کو دھو کر ایک مرتبہ ابال کر پانی نتھار کر خشک کر لیں اس میں ادرک، تل ، ہری مرچوں کا پیسٹ ، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر پیس لیں اور گوشت کے مکسچر میں مکس کر کے آٹا لگا لوفتے بنا لیں۔ سوس پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کر کے اس میں تیار کئے ہوئے کوفتے ڈال کر فرائی کر کے نکال لیں اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر فرائی کر کے نکال لیں اور چورا کر لیں۔ اب اسی سوس پین میں دوبارہ پیاز اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں مصالحہ بن جائے تو اس میں ایک کپ پانی ڈالیں اور پکائیں کھولاؤ آجائے تو اس میں مسٹرڈ پاؤڈر اور تیار کیے ہوئے کوفتے ڈال کر احتیاط سے مکس کر کے15منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد سرونگ ڈش میں نکال کر تلی ہوئی پیاز اور لیموں سے گارنش کر کے تافتان کے ساتھ سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(1576) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kidney Kofta Curry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kidney Kofta Curry is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.