Kofta Recipe In Urdu

کوفتہ لعاب دار بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kofta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kofta is a Gosht Ke Kofte, and listed in the meat kofta. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kofta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

256 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو (جو قیمے کی مشین میں بار بار نکال کر بہتر باریک کر لیا ہو)
2 گھی ایک پاؤ
3 لونگ تین عدد
4 پیاز ایک پاؤ
5 ادرک دو چمچ (پسی ہوئی)
6 لال مرچ ایک بڑا چمچ
7 نمک حسب ذائقہ
8 میدہ دو چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز کے لچھے تھوڑی مقدار میں تھوڑے گھی میں قیمہ ڈال کر بھونیں اور جب تک بھن کر خوب سرخ نہ ہو جائیں
  2. 2 اس وقت تک کفیگر سے الٹ پلٹ کرتے رہیں
  3. 3 قیمہ سرخ ہو جانے کے بعد پتیلی میں قیمہ گلنے کے لائق پانی ڈال کر اس پر ڈھک دیجئے
  4. 4 پیاز کے بقیہ لچھوں، ادرک، لال مرچوں اور نمک کا مصالحہ پیس کر بقیہ آدھے گھی میں شوربا تیار کیجئے اور اسے چولہے سے اتار لیجئے
  5. 5 قیمہ گل جانے کے بعد اسے سل پر بہت باریک پیس لیں اور اس میں میدہ ملا دیجئے
  6. 6 اس مرکب کے گولے بنا لیجئے
  7. 7 ان لوگوں کو باقی گھی میں بھوننے کے بعد شوربے میں ڈال کر گلا لیجئے
  8. 8 جب شوربا لعاب بن جائے تو پتیلی چولہے پر سے اتار کر اس میں پسی ہوئی لونگ اور بھنی ہوئی پیاز ڈال دیجئے

متعلقہ پکوان

(5127) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gosht Ke Kofte - مزید گوشت کے کوفتے

More Recipes - مزید تراکیب