Korma Recipe In Urdu

قورمہ بنانے کی ترکیب

Korma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بیف ایک کلوبوٹیاں بنوا لیں
2 تیل ڈیڑھ کپ
3 پیاز چار عدد بہت اچھی سی باریک کاٹ لیں
4 دہی تین پاؤ
5 نمک ڈھائی چمچے
6 چھوٹی الائچی پانچ عدد
7 لہسن ادرک پیسٹ ڈیڑھ ٹیبل اسپون
8 کالی مرچ پانچ عدد
9 لونگیں پانچ عدد
10 قورمہ مسالے کے لیے
11 لال مرچ تین چمچے
12 ثابت دھنیا دو چمچے، توے پر سینک لیں
13 کالی مرچ دس عدد
14 لونگ چار عدد
15 دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا ،بڑی الائچی دو عدد دانے نکال لیں
16 چھوٹی الائچی
17 تمام چیزیں باریک پیس لیں
18 دم دینے کیلئے
19 جائفل ایک توڑ کرآدھی رکھ لیں باقی آدھی کوچار ڈنڈیاں، جاوتری دوچھوٹی الائچی کے دانوں کے ساتھ باریک پیس لیں
20 کیوڑہ ایک ٹیبل اسپون

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تیل گرم کر کے اس میں پیازڈال کر سنہرا تل کر نکال لیں،،کسی بڑی پلیٹ میں پھیلا کر تین چار منٹ فریزر میں رکھیں اور نکال کر ہاتھ سے چورا کرلیں اور الگ رکھ دیں
  2. 2 اب باقی بچے ہوئے تیل میں گوشت اور لہسن ادرک ڈال کرپانی خشک ہونے تک پکائیں،تیل الگ ہونے لگے تو مزید ایک کپ نیم گرم پانی ڈال کر پکائیں
  3. 3  گوشت تقریبا گل جائے تو اس میں دہی اور چورا کی ہوئی پیاز ،چھوٹی الائچی ،نمک اور قورمہ مسالا ڈال دیں
  4. 4 درمیانی آنچ پر پکائیں اور وقفے وقفے سے چیک کرتی رہیں،،،
  5. 5 گوشت گل جائے تیل الگ ہوجائے تو اس میں جائفل جاوتری ایک کپ گرم پانی اور کیوڑہ ڈال کرڈھانک کر دس منٹ کیلئے بالکل دھیمی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔۔چولہابند کریں اور
  6. 6 جب نکالنا ہوتب کھولیں اورباریک لمبی کٹی ہوئی ادرک (جولین کٹ ) ڈال کر پیش کریں

متعلقہ پکوان

(782) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma - مزید گوشت کی کڑھائی اور قورمہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Korma is a Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma, and listed in the Mutton Karahi, Beef Karahi and Korma. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.