Lacha Kabab Recipe In Urdu - Recipe No. 6586

لچھا کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6586

Lacha Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 ثابت لال مرچیں دس سے بارہ عدد
5 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
6 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
7 ہرادھنیا آدھی گٹھی
8 انڈے دو عدد
9 کارن فلار دو کھانے کے چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔
  2. 2 پین میں چار پیالی پانی کو ابلنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں گوشت کی بوٹیاں ڈال دیں۔
  3. 3 تیز آنچ پر پکاتے ہوئے اوپر آنے والا جھاگ نکال دیں اور آنچ ہلکی کردیں۔
  4. 4 پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر ابالیں کہ پانی خشک ہو جائے اور گوشت اچھی طرح گل جائے۔
  5. 5 اسے ٹھنڈا کرکے چاپر میں ڈال کر پیس لیں اور پیستے ہوئے ساتھ میں ہرادھنیا،انڈے اور کارن فلار شامل کردیں۔
  6. 6 چاپر سے نکال کر پیالے میں ڈالیں اور درمیان میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر اوپر سے ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال دیں۔ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  7. 7 پھر کوئلہ نکال کر اس مکسچر سے حسب پسند شیپ کے کباب بنالیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

(877) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gosht Ke Kabab - مزید گوشت کے کباب

Urdu cooking recipe of Lacha Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lacha Kabab is a Gosht Ke Kabab, and listed in the meat kebab aur gost kabab. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.