Ladyfingers Or Eggplant Ki Sabzi Recipe In Urdu

بھنڈی اور بینگن کی سبزی بنانے کی ترکیب

Ladyfingers Or Eggplant Ki Sabzi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بھنڈی آدھا کلو
2 بینگن دو عدد چھوٹے
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوالہسن ایک چائے کا چمچ
5 پیاز ایک عدد
6 ٹماٹر ایک عدد درمیانہ
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 لیموں کارس دوکھانے کے چمچ
11 دہی چار کھانے کے چمچ
12 ہری مرچیں دوسے تین عدد
13 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بھنڈیوں کو صاف دھو کر موٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیں۔
  2. 2 کڑاہی میں کوکنگ آئل میں زیرہ ڈال کر کڑ کڑالیں پھر اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی سنہری فرائی کریں۔
  3. 3 اس میں لہسن ،نمک ،ہلدی ،لال مرچیں اور چوپ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور کاٹ کر رکھی ہوئی بھنڈیاں شامل کردیں۔
  4. 4 درمیانی آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ بھنڈیوں کا لیس ختم ہو جائے ،پھر اس میں چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے بینگن ڈال کر ملائیں اور اس پر پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر ڈھک کردم پر رکھ دیں دہی کا پانی خشک ہو نے پر اس میں لیموں کا رس اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑ ک کر چولہے سے اتارلیں۔

(433) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Sabzi - مزید مختلف اقسام کی سبزی

Urdu cooking recipe of Ladyfingers Or Eggplant Ki Sabzi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Ladyfingers Or Eggplant Ki Sabzi is a Mix Sabzi, and listed in the mix vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.