Lahori Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7566

Lahori Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Lahori Biryani is a famous dish in this region. You can read here Lahori Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Lahori Biryani. You can know the complete method to make Lahori Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Lahori Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Lahori Biryani below.

لاہوری بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7566

Lahori Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول 1/2 کلو

2 گوشت 1/2 کلو

3 لونگ 3 عدد

4 پیاز (سلائس کاٹ لیں) 125 گرام

5 ہلدی پاؤڈر 1 چٹکی

6 ثابت سیاہ مرچ 4 عدد

7 ناریل 2 چائے کے چمچے

8 زعفران تھوڑا سا

9 ادرک (باریک چوپ کر لیں) 1 چائے کا چمچہ

10 بادام کی گریاں 10 عدد

11 تیل 1/2 کپ

12 زیرہ 1/2 چائے کا چمچہ

13 لہسن (باریک چوپ کر لیں) 3 جوے

14 نمک حسب ذائقہ

15 دہی 1/4 کپ

16 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاول صاف کر کے پانی میں پندرہ منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
  2. 2 گوشت کے حسب ضرورت ٹکڑے کر کے دھو لیں اور اس کو نوکدار چھری سے گودھ لیں۔
  3. 3 اس کے بعد ایک برتن میں دہی ڈالیں اور ادرک‘ لہسن اور نمک ملا کر مکس کریں۔
  4. 4 اس میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر گوشت کو میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  5. 5 ایک سوس پین میں 4 کھانے کے چمچے تیل ڈال کر گرم کریں اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر بھون لیں۔
  6. 6 بادام کی گریاں (کاٹ کر) اور باریک کٹا ہوا ناریل ڈال کر بھونیں۔
  7. 7 دو منٹ کے بعد میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال دیں اور اوپر سے ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں اس میں ایک کپ پانی ڈال دیں۔
  8. 8 تھوڑی سی سرخ مرچیں اور نمک بھی شامل کر دیں۔
  9. 9 بیس منٹ تک پکانے کے بعد چولہے سے نیچے اتار دیں۔
  10. 10 ایک برتن میں تیل گرم کر کے اس میں سیاہ مرچیں‘ لونگ‘ زیرہ‘ ہلدی‘ زعفران ڈال کر تھوڑی دیر تک مصالحہ بھونیں اور تین کپ پانی ڈال دیں۔
  11. 11 جب جوش آنے لگے تو چاول ڈال کر ایک کنی رہ جانے تک پکائیں۔
  12. 12 ایک بڑی پتیلی / سوس پین میں آدھے چاول ڈال کر اوپر گوشت کے ٹکڑے ڈال دیں۔
  13. 13 ان کے اوپر باقی چاول ڈال دیں اور ڈھکن دے کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں۔
  14. 14 اس کے بعد چولہے سے نیچے اتار لیں۔
  15. 15 لاہوری بریانی تیار ہے۔
  16. 16 سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

(687) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Lahori Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lahori Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.