MENU Open Sub Menu

Lebanese Chicken Soup Recipe In Urdu

لبنانی چکن سوپ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Lebanese Chicken Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lebanese Chicken Soup is a Kids Soup, and listed in the bachon ke soup. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Lebanese Chicken Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کابلی چنے 3/4 کپ (صاف کر کے سوڈا ملے پانی میں رات بھر بھگو دیں)
2 مرغی کی یخنی 9 کپ
3 باسمتی چاول 1/2 کپ (دھو کر 20 منٹ تک بھگو دیں)
4 مرغی (اُبلی ہوئی) 2 1/2 کپ (کیوبز کاٹ لیں)
5 پیاز 1عدد (چوپ کر لیں)
6 لہسن کے جوے 2 عدد (کوٹ لیں)
7 زیتون کا تیل 2 کھانے کے چمچے
8 زیرہ پاوٴڈر 1/2 چائے کا چمچہ
9 دار چینی پاوٴڈر 1 چائے کا چمچہ
10 نمک حسب ذائقہ
11 سیاہ مرچ پاوٴڈر حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو دھو کر پتیلی میں ڈالیں اس میں مرغی کی یخنی ڈال کر 1 گھنٹے تک اُبال لیں (چنوں کو صرف نرم ہونے تک پکانا ہے)
  2. 2 اس میں چاول ڈال کر چمچہ چلائیں اور 15 منٹ تک پکائیں
  3. 3 ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں
  4. 4 اس کے بعد اس میں لہسن، زیرہ پاوٴڈر، دار چینی پاوٴڈر ڈال کر5 منٹ تک پکائیں
  5. 5 اُبلی ہوئی مرغی ،نمک اور سیاہ مرچ پاوٴڈر ڈال کر مکس کریں اور اس آمیزے کو چنوں کے آمیزے میں ڈال کر دھیمی آنچ پر45-50 منٹ تک ڈھکن ڈھک کر پکائیں
  6. 6 سرونگ باوٴل میں نکالیں
  7. 7 مزیدار لبنانی چکن سوپ تیار ہے
  8. 8 گارلک بریڈ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

(2157) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kids Soup - مزید بچوں کے سوپ

More Recipes - مزید تراکیب